QR CodeQR Code

ہم جموں و کشمیر میں فارسٹ حقوق ایکٹ نافذ کریںگے، شاہ فیصل

4 Apr 2019 08:59

ڈاکٹر شاہ فیصل نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جموں کشمیر میں افسپا، پوٹا اور جی ایس ٹی جیسے قوانین نافذ کئے گئے لیکن فارسٹ حقوق ایکٹ جو مستضعف پہاڑی آبادی کے حقوق کو تحفظ فراہم کرتا ہے، کو نافذ نہیں کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق آئی اے ایس آفیسر ڈاکٹر شاہ فیصل نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں افسپا، پوٹا اور جی ایس ٹی جیسے قوانین نافذ ہیں لیکن فارسٹ حقوق ایکٹ نافذ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت ’’جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ‘‘ کشمیر میں فارسٹ حقوق ایکٹ کو نافذ کرے گی۔ ڈاکٹر شاہ فیصل نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ جموں کشمیر میں افسپا، پوٹا اور جی ایس ٹی جیسے قوانین نافذ کئے گئے لیکن فارسٹ حقوق ایکٹ جو مستضعف پہاڑی آبادی کے حقوق کو تحفظ فراہم کرتا ہے، کو نافذ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر پیپلز موومنٹ فارسٹ حقوق ایکٹ کو جموں کشمیر میں نافذ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب ملک کے دیگر حصے اس ایکٹ سے مستفید ہوسکتے ہیں تو جموں کشمیر کے لوگ اس ایکٹ سے فائدہ کیوں نہیں اٹھا سکتے ہیں۔ ادھر شاہ فیصل نے معراج النبی (ص) کی تقریب سعید پر مسلمانوں کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔


خبر کا کوڈ: 786759

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/786759/ہم-جموں-کشمیر-میں-فارسٹ-حقوق-ایکٹ-نافذ-کریںگے-شاہ-فیصل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org