QR CodeQR Code

سرِ لامکاں سے طلب ہوئی، سوئے منتہیٰ وہ چلے نبی(ص)

لاہور، شب معراج انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منائی گئی

4 Apr 2019 08:29

مساجد اور امام بارگاہوں میں اجتماعات ہوئے جن میں اپنے خطاب میں علمائے کرام کا کہنا تھا کہ شب معراج کا واقعہ اعلانِ نبوت کے پانچویں سال پیش آیا جب فرشتوں کے سردار حضرت جبرائیلؑ انبیاء کے سردار کے پاس آئے اور عرض کی اے اللہ کے رسول(ص)، آپ کا رب آپ سے ملاقات کا خواہشمند ہے۔ علمائے کرام کا کہنا تھا کہ حضور اکرم (ص) براق پر بیٹھ کر مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ گئے۔


اسلام ٹائمز۔ محبوبِ کبریا(ص) کی خالق کائنات سے ملاقات کی رات، جب اللہ نے اپنے بندے کو پہلے مسجدِ اقصیٰ، پھر آسمانوں کی سیر کرائی، عرش پر روبرو ملاقات میں نمازوں کا تحفہ دیا۔ مسلم اُمہ انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ شب معراج منائی۔ مختلف مساجد اور امام بارگاہوں میں اجتماعات ہوئے جن میں اپنے خطاب میں علمائے کرام کا کہنا تھا کہ شب معراج کا واقعہ اعلانِ نبوت کے پانچویں سال پیش آیا جب فرشتوں کے سردار حضرت جبرائیلؑ انبیاء کے سردار کے پاس آئے اور عرض کی اے اللہ کے رسول(ص)، آپ کا رب آپ سے ملاقات کا خواہشمند ہے۔

علمائے کرام کا کہنا تھا کہ حضور اکرم (ص) بُراق پر بیٹھ کر مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ گئے، جہاں تمام انبیا کرام علیہم السلام نے آپ کی قیادت میں دوگانہ ادا کیا۔ جس کے بعد حضور (ص) تمام آسمانوں پر مختلف انبیا کرامؑ سے ملاقاتیں کرتے ہوئے عرشِ معلیٰ پر پہنچے اور اللہ کے حضور پیش ہوئے۔ علماء کا کہنا تھا کہ اللہ اور اس کے محبوب کی اس رُوبُرو ملاقات میں امتِ محمدیہ کیلئے پانچ نمازوں کا تحفہ عطا کیا گیا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمان اسی رات کی نسبت سے شب معراج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ مناتے ہیں۔ مساجد پر چراغاں کیا گیا اور خصوصی محافل بھی منعقد ہوتی رہیں جن میں سیرتِ نبوی(ص) اور واقعہ معراج پر روشنی ڈالی گئی۔ جبکہ مساجد اور گھروں میں خصوصی نیازوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 786760

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/786760/لاہور-شب-معراج-انتہائی-عقیدت-احترام-کیساتھ-منائی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org