QR CodeQR Code

آئی ایس پی آر کا اکاؤنٹس بند کرنے کے معاملے پر فیس بک انتظامیہ سے رابطہ

4 Apr 2019 09:09

ذرائع کے مطابق فیس بک انتظامیہ کشمیر پر بات کرنے والے اکاؤنٹس بند کر دیتی ہے، فیس بک کا پاکستان میں کوئی دفتر نہیں جو پاکستان کے ماحول کو نہ سمجھنےکی وجہ ہے لہٰذا فیس بک انتظامیہ کو چاہیے کہ پاکستان میں بہتر روابط کے لیے دفتر قائم کرے۔


اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  کا اکاؤنٹس بند کرنے کے معاملے پر فیس بک انتظامیہ سے رابطہ ہوا ہے۔  سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بند کیےگئے فیس بک اکاؤنٹس آئی ایس پی آر کے زیرانتظام نہیں اور ان اکاؤنٹس کو آئی ایس پی آر کے زیر انتظام کہنا مایوس کن ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ فیس بک نے تسلیم کیا کہ اکاؤنٹس کے مواد میں کوئی قابل اعتراض مواد نہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فیس بک انتظامیہ پاکستان سےکشمیر پر بات کرنے والے اکاؤنٹس بند کر دیتی ہے، فیس بک کا پاکستان میں کوئی دفتر نہیں جو پاکستان کے ماحول کو نہ سمجھنےکی وجہ ہے لہٰذا فیس بک انتظامیہ کو چاہیے کہ پاکستان میں بہتر روابط کے لیے دفتر قائم کرے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں فیس بک نے پاکستان سے 103 اکاؤنٹس، گروپس اور پیجز بند کیے تھے۔
 


خبر کا کوڈ: 786769

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/786769/آئی-ایس-پی-آر-کا-اکاؤنٹس-بند-کرنے-کے-معاملے-پر-فیس-بک-انتظامیہ-سے-رابطہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org