0
Thursday 4 Apr 2019 10:19

آزادکشمیر کیلئے ڈیم کا پانی استعمال کرنے کے چارجز میں اضافہ

آزادکشمیر کیلئے ڈیم کا پانی استعمال کرنے کے چارجز میں اضافہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے آزادکشمیر کے لیے پانی استعمال کے چارجز کو خیبرپختونخوا اور پنجاب کے برابر لانے کے لیے اسے 25 پیسہ فی یونٹ سے بڑھا کر ایک روپے 10 پیسے فی یونٹ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے آزادکشمیر حکومت کو 11 ارب روپے کی اضافی آمدنی ہو گی اور اس کی ریونیو سرپلس بنے گا، ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس سے قبل منگلا ڈیم کے پانی کے استعمال کی وجہ سے آزادکشمیر کو سالانہ 7 کروڑ روپے حاصل ہو رہے تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ قیمت میں اضافہ منگلا ڈیم، نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ اور مستقبل میں آنے والے بجلی کے منصوبوں سے بجلی کی پیداوار پر بھی لاگو ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کی سابق حکومت نے 2016ء میں خیبرپختونخوا اور پنجاب کے لیے نیٹ ہائیڈل منافع (بجلی منافع) بڑھایا تھا لیکن آزادکشمیر کے ساتھ یہ سلوک اختیار نہیں کیا گیا تھا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ اگرچہ اس وقت آزادکشمیر میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہے لیکن ہم نے اس ناانصافی کو ٹھیک کر دیا، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ آزادکشمیر کے عوام کا حق ہے اور ہماری جماعت پارٹی سیاست سے بالاتر سوچتی ہے‘۔ اپنی گفتگو کے دوران انہوں نے یہ بھی کہا کہ کم وقت کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے آزادکشمیر کو دیگر صوبوں کے برابر لانے کا فیصلہ کیا۔ 969 میگا واٹ کے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی گزشتہ برس اپریل میں تکمیل کی تعریف کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ منصوبہ اپنی صلاحیت سے 3 گناہ زیادہ بجلی پیدا کررہا ہے اور کسی بھی منصوبے کی صلاحیت کا استعمال 70 سے 80 فیصد آگے چلا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیلم جہلم منصوبہ ہر سال 50 ارب روپے تک کمائی گا اور اس کا آغاز رواں سال سے ہو جائے گا۔

سندھ میں پانی کی کمی اور صوبے کے کچھ دیہی اضلاع میں شٹر ڈاؤن ہڑتال سے متعلق سوال پر فیصل واوڈا نے کہا کہ اس معاملے پر میں کوئی تبصرہ نہیں کروں گا کیونکہ 18 ویں ترمیم کے بعد یہ صوبائی معاملہ ہے اور وفاقی حکومت کے ایسے معاملات میں کوئی کردار نہیں ہے۔ تاہم اس کے باوجود انہوں نے کہا کہ حب ڈیم جو کراچی کو پانی کی فراہمی کرتا ہے وہاں سے پانی کی چوری سے متعلق کچھ شکایات موصول ہوئی ہیں اور اس معاملے کو وزیر اعلیٰ سندھ کے ساتھ اٹھایا گیا ہے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ کچھ ڈائیورشن لائنز بنائی گئی ہیں اور وہاں سے پانی چوری کیا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 786775
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش