0
Thursday 4 Apr 2019 10:40

اسلام آباد میں سعودی جانے والے مسافر سے چھ کلو منشیات برآمد

اسلام آباد میں سعودی جانے والے مسافر سے چھ کلو منشیات برآمد
اسلام ٹائمز۔ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے 6 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب جانے والے مسافر ممتاز محمد سے 6 کلو گرام سے زائد آئس منشیات برآمد کرلی۔ صوابی کے رہائشی ممتاز محمد نے منشیات کپڑوں کے آٹھ جوڑوں میں چھپا رکھی تھی۔ اے ایس ایف راولپنڈی جوائنٹ سرچ کاؤنٹر پر اے ایس ایف کی نشاندہی پر چیکنگ کے دوران منشیات برآمد ہونے پر مسافر کو اے این ایف نے گرفتار کرلیا، مسافر کو منشیات سمیت مزید تفتیش کے لیے اے این ایف سیل منتقل کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 786779
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش