0
Thursday 4 Apr 2019 10:45

یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں اور چاول کی قیمت میں 50 روپے فی کلو تک اضافہ

یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں اور چاول کی قیمت میں 50 روپے فی کلو تک اضافہ
اسلام ٹائمز۔ تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ ہی ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہوگیا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں اور چاول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں اور چاول کے نرخ میں 10 روپے سے 50 روپے فی کلو تک اضافہ کیا گیا ہے۔ دالوں اور چاول کی قیمتوں میں اضافہ 2 ارب کے رمضان پیکج پر بھی اثرانداز ہوگا۔ اضافے کے بعد سپر کرنل باسمتی چاول کے نرخ میں 28 روپے فی کلو، سیلا چاول کے نرخ میں 50 روپے فی کلو تک، دال ماش کے نرخ میں 25 روپے فی کلو تک، باسمتی چاول کے نرخ میں 11 روپے فی کلو تک، دال چنا کی قیمت میں فی کلو 10 روپے تک جبکہ دال مسور کی قیمت میں 10 روپے تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔

دال ماش دہلی 115 روپے سے بڑھ کر 145 روپے فی کلو، دال مسور 90 روپے فی کلو سے بڑھ کر 100 روپے فی کلو، دال چنا 120 روپے فی کلو سے بڑھ کر 130 روپے، دال چنا فی کلو 115 روپے سے بڑھ کر125 روپے فی کلو، سیلا چاول 138 روپے سے بڑھ کر 188 روپے فی کلو، سپرکرنل باسمتی چاول کی قیمت 128 سے بڑھ کر 156 روپے جب کہ باسمتی چاول کی قیمت فی کلو 116 روپے سے بڑھ کر127 روپے ہوگئی۔
خبر کا کوڈ : 786781
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش