QR CodeQR Code

کراچی میں پرتشدد کاروائیاں، 24 گھنٹوں میں ہلاکتیں 13 ہو گئیں

14 Jun 2011 09:02

اسلام ٹائمز: فائرنگ کے واقعات اورنگی ٹاؤن کے علاقے بخاری کالونی، قصبہ کالونی، کٹی پہاڑی، نارتھ کراچی، ملیر، بکرا پیڑی اور بلدیہ ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں پیش آئے، نارتھ کراچی میں نامعلوم ملزمان نے اجمل پہاڑی کے وکیل ضیاء عالم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا


کراچی:اسلام ٹائمز۔ کراچی میں پرتشدد کاروائیاں جاری ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد تیرہ ہو گئی ہے جبکہ گیارہ زخمی ہیں۔ فائرنگ کے واقعات اورنگی ٹاؤن کے علاقے بخاری کالونی، قصبہ کالونی، کٹی پہاڑی، نارتھ کراچی، ملیر، بکرا پیڑی اوربلدیہ ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں پیش آئے۔ نارتھ کراچی میں نامعلوم ملزمان نے اجمل پہاڑی کے وکیل ضیاء عالم کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ کے نتیجے میں شفیق احمد قریشی، اکبر سلطان اور فضل محمد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونیوالے شفیق احمد قریشی، اکبر سلطان اور فضل محمد کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے بتایا جاتا ہے۔ شفیق احمد ایم کیو ایم کے کراچی تنظیمی کمیٹی کے عہدیدار بتائے جاتے ہیں۔ ملیر بکرا پیڑی کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے اٹھارہ سالہ نوجوان جاں بحق ہوا جبکہ بلدیہ ٹاؤن عابد آباد میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں عبدالغفور، عدیل، فیض محمد اور نامعلوم شخص بھی جاں بحق ہوا۔ عزیز آباد کے علاقے حسین آباد میں موٹر سائیکل سواروں نے اسٹیٹ ایجنسی پر فائرنگ کرکے ایجنٹ میمن کو ہلاک کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 78679

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/78679/کراچی-میں-پرتشدد-کاروائیاں-24-گھنٹوں-ہلاکتیں-13-ہو-گئیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org