0
Thursday 4 Apr 2019 11:35

یورپی یونین نے برطانوی شہریوں کیلئے 'ویزا فری' کا قانون منظور کر لیا

یورپی یونین نے برطانوی شہریوں کیلئے
اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین نے بریگزٹ معاہدے پر متوقع عمل درآمد کے باوجود برطانوی شہریوں کے لیے 'ویزا فری' کا قانون منظور کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق یورپی یونین کے قانون سازوں نے قانون منظور کیا جس کے تحت برطانوی شہری بریگزٹ معاہدے کی منظوری کے بعد بھی 90 دن کے لیے شینجن پاسپورٹ فری زون کا سفر کر سکیں گے۔ خیال رہے کہ برطانیہ کی جانب سے یورپی یونین سے علیحدگی کا معاملہ اگلے ہفتے ممکن ہے۔ یورپی یونین کے رکن ممالک نے ویزا فری قانون کے مسودہ کے حاشیہ میں جبرالٹر کو ’برطانوی نوآبادی‘ قرار دیا۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ جبرالٹر کو آزاد ریاست تصور کرتی ہے لیکن برطانیہ کا دعویٰ ہے کہ جزیرہ نما جبرالٹر جس کی سرحدیں اسپین سے ملتی ہیں، ’برطانوی خاندان (ریاست) کا حصہ ہے اور اس میں رہائش پذیر شہریوں نے آزادانہ طور پر برطانیہ کا حصہ بننے کے لیے ووٹ ڈالا۔ برطانیہ کے یورپی یونین سے علیحدگی کے فیصلے پر اسپین میں جبرالٹر سے متعلق بحث طویل عرصے کے بعد دوبارہ جنم لے چکی ہے۔ خیال رہے کہ 29 مارچ کو برطانیہ کی پارلیمنٹ نے بریگزٹ معاہدے کو تیسری مرتبہ کثرت رائے سے مسترد کر دیا تھا، برطانوی دارالعوام میں بریگزٹ معاہدے کے حق میں 286 جبکہ مخالفت میں 344 ووٹ دیے گئے تھے۔ برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے کہا ہے کہ وہ بریگزٹ معاہدے کو منظور کرانے کے لیے مزید ’مختصر تاخیر‘ کے حصول کے لیے کوشش کریں گی۔ یہ بات انہوں نے اپنے وزرا سے 7 گھنٹے پر مشتمل مشاورت کے بعد کہی اور ساتھ ہی اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کے رہنما جیریمی کوربن کو مشترکہ لائحہ عمل کے لیے مذاکرات کی پیشکش کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 786798
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش