0
Thursday 4 Apr 2019 13:11

سرکاری تحویل میں لئے گئے کالعدم تنظیموں کے ادارے چلانے کیلئے فنڈز جاری

سرکاری تحویل میں لئے گئے کالعدم تنظیموں کے ادارے چلانے کیلئے فنڈز جاری
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں کے قبضے میں لئے گئے اداروں کو چلانے کیلئے بجٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے سرکاری تحویل  میں لئے گئے کالعدم تنظیموں کے اداروں کیلئے فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ محکمہ تعلیم کو 1126 ملین روپے اور محکمہ ہیلتھ کو 437 ملین روپے جاری کئے گئے ہیں۔ یہ گرانٹ، جیش محمد اور فلاح انسانیت فاونڈیشن  کے اداروں کو چلانے کیلئے دی گئی ہے۔ محکمہ ہیلتھ کو کالعدم تنظیموں کی ڈسپنسریاں اور ہسپتال چلانے کیلئے فنڈز دئیے گئے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ کالعدم تنظیموں کے قبضے میں لئے گئے اداروں کے کسی ملازم  کو فارغ نہیں کیا جائیگا اور نہ ہی طلباء کو کسی پریشانی سے دوچار ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ طلباء اپنی تعلیم جاری رکھیں۔
 
خبر کا کوڈ : 786842
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش