0
Thursday 4 Apr 2019 16:53

عنایت حسین انفنٹری میں میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے گلگت بلتستان کے دوسرے آرمی آفیسر بن گئے

عنایت حسین انفنٹری میں میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے گلگت بلتستان کے دوسرے آرمی آفیسر بن گئے
اسلام ٹائمز۔ عنایت حسین پاک فوج کے انفنٹری ڈویژن میں میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے گلگت بلتستان کے دوسرے آرمی آفیسر بن گئے ہیں، عنایت حسین کا تعلق ہنزہ گنش سے ہے، ان کے والد بھی آرمی سے ریٹائرڈ کرنل ہیں، گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت پاک فوج کے پروموشن بورڈ کے اجلاس میں 40 بریگیڈئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دیدی گئی تھی، ترقی پانے والوں میں گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ گنش سے تعلق رکھنے والے عنایت حسین بھی شامل ہیں، جو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے گلگت بلتستان کے دوسرے آفیسر بن گئے ہیں، اس سے پہلے سابق کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمٰن کا تعلق بھی گلگت بلتستان کے ضلع استور سے تھا۔

ہدایت الرحمٰن انفنٹری میں تھری سٹار جنرل بننے والے جی بی کے پہلے آرمی آفیسر کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں، وہ حال ہی میں ریٹائرڈ ہوئے ہیں۔ اس کے بعد ہنزہ گنش سے تعلق رکھنے والے عنایت حسین میجر جنرل کے عہدے پر پہنچنے والے دوسرے آفیسر بن گئے ہیں، واضح رہے کہ اس سے پہلے میڈیکل کور میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے دو آفیسروں نے میجر جنرل کے عہدے پر ترقی حاصل کی تھی، استور کے ڈاکٹر نجم اور ہنزہ کے ڈاکٹر سلمان نے میجر جنرل کے عہدے پر ترقی حاصل کی تھی۔ دلچسپ امر یہ ہے میڈیکل کور کی طرح انفنٹری میں بھی ٹو اور تھری سٹار جنرل بننے والے افسران کا تعلق بھی استور اور ہنزہ سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 786875
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش