0
Thursday 4 Apr 2019 17:54

ذوالفقار بھٹو کی 40ویں برسی، گڑھی خدا بخش میں مرکزی جلسے کا آغاز

ذوالفقار بھٹو کی 40ویں برسی، گڑھی خدا بخش میں مرکزی جلسے کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 40ویں برسی آج ملک بھر میں منائی جا رہی ہے، جبکہ مرکزی جلسہ گڑھی خدا بخش میں جاری ہے۔۔ تفصیلات کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو کی 40ویں برسی کی مرکزی تقریب لاڑکانہ میں ان کے آبائی گاؤں گڑھی خدا بخش میں جاری ہے، مرکزی جلسے میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری سمیت بڑی تعداد میں مرکزی رہنما موجود ہیں، جلسے میں ملک بھر سے پیپلز پارٹی کے رہنما اور جیالوں کی بڑی تعداد ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے موجود ہیں۔ آج صبح ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو اور مرتضیٰ بھٹو کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا، جس کے بعد جلسہ عام کا انعقاد تین بجے کیا جانا تھا، تاہم شدید گرمی کے باعث جلسہ تاخیر سے شروع ہوا۔

سندھ حکومت نے ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر خصوصی انتظامات کر رکھے ہیں، صوبے بھر میں سرکاری سطح پر عام تعطیل ہے، جبکہ گڑھی خدا بخش میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ علاقے میں 6 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، جبکہ مختلف مقامات پر 58 واک تھرو گیٹ اور 88 سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 786883
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش