0
Thursday 4 Apr 2019 18:39

عمران حکومت پرانے قرضوں کی واپسی و دیگر اخراجات کیلئے 3600 ارب روپے قرض لے گی

عمران حکومت پرانے قرضوں کی واپسی و دیگر اخراجات کیلئے 3600 ارب روپے قرض لے گی
اسلام ٹائمز۔ رواں مالی سال کی آخری سہ ماہی کے دوران پی ٹی آئی حکومت پرانے قرض واپس کرنے اور دوسرے اخراجات کیلئے مقامی بینکوں سے 3600 ارب روپے قرض لے گی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اپریل سے جون کے اختتام تک حکومت کی طرف سے بینکنگ سیکٹر سے مجموعی طور پر 36 کھرب روپے کے قرضے لینے کا شیڈول بنایا گیا ہے، اس عرصے میں حکومت نے 35 کھرب 36 ارب 57 کروڑ روپے کے اندرونی قرضے واپس کرنے ہیں۔ ہدف کے مطابق قرض ملنے کی صورت میں حکومت کو دوسرے روز مرہ اخراجات کیلئے بھی 63 ارب 41 کروڑ روپے مل جائیں گے۔ قرض کے حصول کیلئے تین ماہ کے دوران 6 مرتبہ ٹریژری بلز کی نیلامی سے مجموعی طور پر 33 کھرب روپے اور پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز کی فروخت سے 3 کھرب روپے کے حصول کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے، تاہم مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران حکومت کو کمرشل بینکوں سے ضرورت کے مطابق قرض نہیں مل سکا، جس کے باعث حکومت نے مرکزی بینک سے 31 کھرب روپے قرض لے کر اخراجات پورے کیے۔
خبر کا کوڈ : 786891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش