0
Thursday 4 Apr 2019 20:36

پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ہارٹ سرجری کی مشینیں ناکارہ، شرح اموات میں اضافہ

پشاور لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ہارٹ سرجری کی مشینیں ناکارہ، شرح اموات میں اضافہ
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں سہولیات کا اس قدر فقدان ہے کہ صوبے کے واحد عارضہ قلب وارڈ میں ہارٹ سرجری کی مشینیں ناکارہ پڑی ہیں۔ ہسپتال کے سینئر ہارٹ سرجن نے خود ہی بھانڈا پھوڑ دیا۔ گذشتہ روز رپورٹ سامنے آئی تھی کہ خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے ہسپتال میں عارضہ قلب کے وارڈ میں شرح اموات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اس رپورٹ کے بعد سنئیر سرجن نے اپنے مراسلے میں انکشاف کیا ہے کہ عارضہ قلب کے وارڈ میں ہارٹ سرجری کی مشینیں ناکارہ ہوگئی ہیں جبکہ فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے ڈاکٹرز اپنے پیسوں سے آلات خریدنے پر مجبور ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ اپنی ناکامی چھپانے کیلئے مریضوں میں اموات کی وجہ ڈاکٹروں کی غفلت قرار دے رہی ہے جبکہ اصل صورتحال اس کے برعکس ہے۔ اس سے قبل بھی عارضہ قلب وارڈ کے انچارچ نے سہولیات کی کمی سے متعلق ہسپتال انتظامیہ کو آگاہ کردیا تھا۔
 
خبر کا کوڈ : 786909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش