0
Thursday 4 Apr 2019 20:41

وزیراعظم عمران خان کا دورہ جمرود، بازار مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کا دورہ جمرود، بازار مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع خیبر کی انتظامیہ نے کل وزیراعظم عمران خان کے دورے کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے باعث جمرود بازار کی بندش کے ساتھ ساتھ ہر قسم کی آمدورفت پر بھی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحصیلدار جمرود اور سکیورٹی انچارج لائن آفیسر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ جمرود بازار کے تمام تاجر اور دکانداران شام پانچ بجے تک اپنی کاروباری سرگرمیاں پوری کرلیں، کیونکہ کل جمرود بازار مکمل طور پر بند کیا جائے گا۔ اعلامیے میں پاک افغان شاہراہ کے تمام مسافروں سے جمرود بائی پاس سڑک استعمال کرنے کی استدعا کی گئی اور کہا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کے خواہاں حضرات اپنی گاڑیاں سبزی منڈی یعنی ٹیچرز کالونی کے پاس پارک کریں۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے عوام سے درخواست کی کہ سکیورٹی انتظامات میں انتظامیہ اور سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں اور آج شام پانچ بجے تک کاروباری سرگرمیوں سے خود کو فارغ کریں۔
 
خبر کا کوڈ : 786910
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش