QR CodeQR Code

ایران نے تاحال ایٹمی معاہدے کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی، آئی اے ای اے

4 Apr 2019 21:33

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ نے امریکی نیوز چینل سی این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ ایک اہم ملک ہے جس کا ایٹمی معاہدے (JCPOA) سے یکطرفہ طور پر نکل جانا آنے والے حالات پر گہرا اثر چھوڑے گا۔


اسلام ٹائمز - جمعرات کے روز یو این او کی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ یوکیا امانو نے امریکی نیوز چینل CNBC کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران اپنے ایٹمی معاہدے (JCPOA) پر پوری طرح کاربند ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایران کی طرف سے ایٹمی معاہدے کے کی کوئی خلاف ورزی نوٹ نہیں کی لیکن پھر بھی نگرانی بہت باریک بینی کے ساتھ ہونی چاہئے۔ عالمی ایٹمی انرجی کمیشن کے سربراہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے یکطرفہ طور پر ایٹمی معاہدے سے علیحدگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں (ایران) نے اب تک اس معاہدے پر مکمل عملدرآمد کیا ہے۔ امریکہ ایک اہم ملک ہے کہ جس کا ایٹمی معاہدے سے یکطرفہ طور پر نکل جانا آنے والے حالات پر گہرا اثر چھوڑے گا۔
 
یوکیا امانو نے انٹرویو میں سعودی عرب کے ایٹمی بجلی گھر بنانے کے ارادے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ایٹمی انرجی کمیشن کا اضافی پروٹوکول دراصل کسی ملک کی طاقت کی جانچ پڑتال کرنے کا ایک آلہ ہے جو عالمی ایٹمی انرجی کمیشن کو اس ملک کے ایٹمی پراسیسنگ یونٹس کی تمامتر معلومات تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ اسی طرح یہ پروٹوکول ایٹمی تفتیش کاروں کو بھی، بعض اوقات تو صرف 2 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں، ایٹمی اثاثوں اور ان کے مقامات کے متعلق تمامتر معلومات فراہم کرتا ہے۔ لہذا نہ صرف سعودی عرب بلکہ سب ممالک کو عالمی ایٹمی انرجی کمیشن کا یہ اضافی پروٹوکول جاری کرنا ہو گا۔
 
عالمی ایٹمی انرجی کمیشن کے سربراہ نے دنیا میں ایٹمی توانائی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے فقط اسلحہ بنانے کا کام لینا ایک پرانی ٹیکنالوجی ہے جس کو 70 سال کا عرصہ گزر چکا ہے جبکہ اس عرصے کے دوران اس ٹیکنالوجی میں خاطرخواہ پیشرفت ہوئی ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے آج بیشمار قسم کی سائنسی آزمائشات کی جا سکتی ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 786921

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/786921/ایران-نے-تاحال-ایٹمی-معاہدے-کی-کوئی-خلاف-ورزی-نہیں-آئی-اے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org