0
Thursday 4 Apr 2019 22:35

آصف زرداری کتنی ہی کوشش کریں ڈھیل نہیں ملے گی، حلیم عادل شیخ

آصف زرداری کتنی ہی کوشش کریں ڈھیل نہیں ملے گی، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے قائم مقام صدر و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ شکست خوردہ سیاسی لیڈر بھٹو کی بجائے اپنا رونا رو رہے ہیں، آصف زرداری کی نوسربازیوں سے عوام واقف ہے، اسلام آباد شوق سے آئیں، کھانا اور کنٹینر ہمارا ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ جو لوگ اپنے پاؤں پر نہیں چل سکتے، وہ تحریک چلانے کی بات کر رہے ہیں، بلاول کی زبان اپنے والد کی سیاسی تربیت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کوئی مقدس کتاب نہیں، چوری کرو پھر 18ویں ترمیم اور جمہوریت کے پیچھے چھپ جاؤ۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو کی برسی میں بھٹو کے علاوہ اسٹیج پر ہر رنگ نسل کا لٹیرا نظر آیا، محروم طبقات کے طبل بجانے والے سندھ کو لوٹنے میں ملوث ہیں۔ حلیم عالد شیخ نے کہا کہ آصف زرداری کتنی کوشش کریں، ڈھیل نہیں ملنے والی ہے، سب کو ان کی کرپشن کی سزا ملے گی۔
خبر کا کوڈ : 786932
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش