0
Thursday 4 Apr 2019 23:16

کے آئی یو ہنزہ کیمپس میں قراقرم انسٹیٹیوٹ آف ایکوٹورزم کے قیام کی سمری وزیر اعظم کو ارسال

کے آئی یو ہنزہ کیمپس میں قراقرم انسٹیٹیوٹ آف ایکوٹورزم کے قیام کی سمری وزیر اعظم کو ارسال
اسلام ٹائمز۔ کے آئی یو ہنزہ کیمپس میں قراقرم انٹرنیشنل انسٹیٹوٹ آف ایکوٹورزم اینڈ ماوئنٹینرنگ کے قیام کی سمری منظوری کیلئے وزیراعظم کو بجھوا دی گئی، وائس چانسلر قراقرم یونیورسٹی ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی جانب سے پیش کردہ پروپوزل کی روشنی میں وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے سمری وزیراعظم کو ارسال کی ہے، گلگت بلتستان میں سیاحت اور مہم جوئی کے حوالے سے مجوزہ انسٹیٹیوٹ کے آئی یو ہنزہ کیمپس میں قائم ہو گا، اس منصوبے پر دو ارب روپے لاگت آئیگی، جبکہ سمری میں ابتدائی طور پر پانچ کروڑ روپے کی منظوری دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ کے آئی یو ترجمان کے مطابق گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ اور ٹورزم انڈسٹری کو وسعت دینے کیلئے یہ انسٹیٹیوٹ اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔
 
خبر کا کوڈ : 786935
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش