QR CodeQR Code

امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ آمد

5 Apr 2019 09:54

امریکی نمائندہ خصوصی افغان مفاہمتی عمل میں پیشرفت سے بھی آگاہ کریں گے۔ مذاکرات میں افغان امن عمل سمیت خطے میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ آمد ہوئی جہاں وہ افغان مفاہمتی عمل میں پیشرفت سے آگاہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے وزارت خارجہ میں امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا وفد کے ہمراہ آمد پر خیرمقدم کیا۔ زلمے خلیل زاد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت اعلیٰ سیاسی وعسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ امریکی نمائندہ خصوصی افغان مفاہمتی عمل میں پیشرفت سے بھی آگاہ کریں گے۔ مذاکرات میں افغان امن عمل سمیت خطے میں امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 786962

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/786962/امریکی-نمائندہ-خصوصی-زلمے-خلیل-زاد-کی-وفد-کے-ہمراہ-وزارت-خارجہ-آمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org