0
Friday 5 Apr 2019 11:14

وزیراعظم آج ضلع خیبر کا دورہ کرینگے، جمرود میں جلسہ ہوگا

وزیراعظم آج ضلع خیبر کا دورہ کرینگے، جمرود میں جلسہ ہوگا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان آج قبائلی ضلع خیبر کا دورہ کریں گے جس کیلئے سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان تحصیل جمرود سٹیڈیم میں عوامی جلسے سے خطاب کریں گے، جلسہ گاہ میں عوام کیلئے کرسیاں رکھی گئی ہے اور 6 کنٹینرز پر مشتمل ایک بڑا سٹیج بھی تیار کیا گیا ہے۔ سٹیج کی لمبائی 16 میٹر اور چوڑائی 40 میٹر ہے۔ جلسہ آج ایک بجے شروع ہوگا اور اس سلسلے میں سکیورٹی کے پیش نظر جمرود بازار کو بھی جمعرات کے روز سے مکمل طور پر بند کیا گیا ہے۔ مذہبی امور کے وفاقی وزیر پیر نور الحق قادری نے انتظامات کو دیکھنے کیلئے ڈپٹی کمشنر خیبر اور سکیورٹی حکام سے ملاقات کی اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ دورے میں وفاقی وزراء کے ساتھ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان بھی موجود ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 786983
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش