0
Friday 5 Apr 2019 11:22

مہنگائی سے پریشان عوام کو اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کا دو کے بجائے ایک روٹی کھانے کا مشورہ

مہنگائی سے پریشان عوام کو اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کا دو کے بجائے ایک روٹی کھانے کا مشورہ
اسلام ٹائمز۔ اسپیکر خیبر پختونخوا (کے پی) اسمبلی مشتاق غنی نے مہنگی بجلی، گیس اور ضروریات زندگی سے پریشان عوام کو دو کے بجائے ایک روٹی کھانے کا مشورہ دیدیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر نے کہا ہے کہ مہنگائی کا علاج کیلئے دو کے بجائے ایک روٹی کھائی جائے۔ مشتاق غنی کے مشورے کو عوام نے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پہلے حکمران تو اپنا کھانا کم کریں، عوام کے ٹیکسز پر چلنے والے پہلے اپنی عیاشیوں کمی لائیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ حکومت مہنگائی کنٹرول نہیں کرپا رہی ہے اس لئے مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے ایسے مشورے دے رہی ہے۔ دوسری طرف بعض شہریوں نے ان کے مشورے پر تو تبصرہ نہیں کیا، تاہم انہوں نے حکومت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالات برے ہوں تو ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے، مشکل فیصلوں سے گھبرانا نہیں چاہیئے، امید ہے آگے حالات اچھے ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 786985
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش