QR CodeQR Code

تمام قبائلی اضلاع میں ہر طرف ترقی ہوگی، محمود خان

5 Apr 2019 11:29

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ضلع خیبر کے عوام کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرینگے، قبائلی اضلاع میں محرومیوں کا وقت ختم ہوچکا، حکومت 70 سالہ محرومیوں کو ختم کرکے دم لے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں محرومیوں کا وقت ختم ہوچکا، اب تمام قبائلی اضلاع میں ہر طرف ترقی ہوگی۔ وزیراعظم عمران خان قبائلی اضلاع کے عوام کیلئے بڑی خوشخبریاں لے کر آرہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قبائلی اضلاع کے عوام کیلئے بڑی خوشخبریاں لے کر آرہے ہیں، وزیراعظم ضلع خیبر کے عوام کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گے۔ محمود خان کا کہنا تھا کہ قبائلی اضلاع میں محرومیوں کا وقت ختم ہوچکا، اب تمام قبائلی اضلاع میں ہر طرف ترقی ہوگی۔ کئی دہائیوں تک قبائلی عوام کو ترقی کے عمل سے دور رکھا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت قبائلی عوام کی 70 سالہ محرومیوں کو ختم کر کے دم لے گی، قبائلی عوام کی ترجیحات صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج خیبر ایجنسی کا دورہ کریں گے، جہاں وہ جلسے سے خطاب کریں گے، جلسے میں ضلع خیبر کے عوام کیلئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا اور صحت کارڈ بھی تقسیم کئے جائیں گے۔ وزیراعظم جلسے میں ضلع خیبر کے عوام کیلئے ترقیاتی منصوبوں اور لیویز، خاصہ دار فورس سے متعلق اہم اعلان کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 786986

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/786986/تمام-قبائلی-اضلاع-میں-ہر-طرف-ترقی-ہوگی-محمود-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org