QR CodeQR Code

قبائلی اضلاع تک ریسکیو 1122 کا دائرہ اختیار وسیع کرنے کا فیصلہ

5 Apr 2019 17:13

7 قبائلی اضلاع میں 22 ریسکیو سٹیشنز قائم کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے، جن مہمند، باجوڑ، اورکزئی، خیبر، شانگلہ، ملاکنڈ، لکی مروت، بونیر، کرم ، شمالی و جنوبی وزیرستان، ٹانک، اپر کوہستان، لوئر کوہستان، کولئی پالس، تورغر اور بٹگرام شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ریسکیو 1122 نے اپنا دائرہ اختیار قبائلی اضلاع سمیت صوبے کے دیگر اضلاع تک وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد کے مطابق اس سلسلے میں آئندہ پانچ سالوں کیلئے مسودہ تیار کرکے منظوری کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 صوبے کے باقی ماندہ تمام اضلاع تک اپنی خدمات عوام الناس کو فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 کے مطابق ان اضلاع میں 7 قبائلی اضلاع بھی شامل ہے جہاں ادارے کے دائرہ اختیار کو قبائلی اضلاع تک توسیع دی جائے گی۔ ڈاکٹر خطیر احمد نے بتایا کہ ریسکیو خدمات فراہم کرنے کیلئے کل 4 ارب 75 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ان کے مطابق فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کے بعد ان 7 اضلاع میں 22 ریسکیو سٹیشنز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جن مہمند، باجوڑ، اورکزئی، خیبر، شانگلہ، ملاکنڈ، لکی مروت، بونیر، کرم ، شمالی و جنوبی وزیرستان، ٹانک، اپر کوہستان، لوئر کوہستان، کولئی پالس، تورغر اور بٹگرام شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 787000

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/787000/قبائلی-اضلاع-تک-ریسکیو-1122-کا-دائرہ-اختیار-وسیع-کرنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org