0
Friday 5 Apr 2019 17:24

بی آر ٹی منصوبے میں کرپشن ہوئی تو کسی کو معاف نہیں کرینگے، شوکت یوسفزئی

بی آر ٹی منصوبے میں کرپشن ہوئی تو کسی کو معاف نہیں کرینگے، شوکت یوسفزئی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت علی یوسف زئی نے کہا ہے کہ بی آر ٹی کے معاملے پر اپوزیشن منفی سیاست کر رہی ہے، بی آر ٹی عوامی مفاد کا منصوبہ ہے اور عوام کو درپیش ٹرانسپورٹ کے مسئلوں پر قابو پانے کیلئے شروع کیا گیا ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس پر بلا جواز تنقید کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، بی آر ٹی پشاور دوسرے میٹرو بس سروس کے مقابلے میں کم قیمت پر بن رہا ہے جس کا سول ورک مکمل ہوچکا ہے اور اسے جلد عوام کیلئے کھولیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان بی آر ٹی منصوبے کی خود نگرانی کر رہے ہیں، بی آر ٹی منصوبے میں ایک پائی کی بھی کرپشن ہوئی تو کسی کو معاف نہیں کریں گے۔ صوبائی حکومت پی آئی ٹی رپورٹ کا جائزہ لے رہی ہے اور رپورٹ میں جن جن خامیوں کا ذکر کیا گیا ہے ان کو دور کیا جائے گا، بی آر ٹی ڈیزائن میں تبدیلی عوام کی بہتری کیلئے کی گئی لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ پہلا ڈیزائن غلط تھا، عوام کے فائدے کو دیکھ کر بعض جگہوں اسٹیشنز اور پلوں میں تبدیلی کی گئی ہے جس پر تنقید نہیں کرنی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 787002
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش