0
Friday 5 Apr 2019 19:09

وزیراعظم کے گھر کے قریب سے اینٹی ایئر کرافٹ گن کے 18 راؤند برآمد

وزیراعظم کے گھر کے قریب سے اینٹی ایئر کرافٹ گن کے 18 راؤند برآمد
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے گھر کے قریب سے بھاری مقدار میں خطرناک اسلحہ برآمد ہوا ہے، تاہم سرکاری سطح پہ تاحال اس برآمدگی کی تصدیق یا تردید نہیں کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے گھر کے قریب سے اینٹی ایئر کرافٹ گن کے 18 راؤند برآمد ہوئے ہیں۔ ذرائع مطابق اینٹی ائیر کرافٹ گن کے راؤنڈ عمران خان کے گھر کے پاس سے خالی پلاٹ سے برآمد ہوئے ہیں۔ اسلحہ کے اس ذخیرہ کی موجودگی کی اطلاع ایک شہری نے پولیس کو دی تھی، جس کے بعد پولیس نے موقع سے اینٹی ایئر کرافٹ گن کے راؤنڈز برآمد کیے ہیں۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ یہ راؤنڈز یہاں کیسے پہنچے اور کس نے پہنچائے، نیز یہ کہ ان اینٹی ائیر کرافٹ گنز کے راؤنڈز سے ممکنہ طور پر کیا کارروائی سرانجام دینے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ 
خبر کا کوڈ : 787011
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش