0
Tuesday 14 Jun 2011 11:05

امریکا افغانستان میں قیام امن کی خاطر طالبان سے مذاکرات پر رضامند

امریکا افغانستان میں قیام امن کی خاطر طالبان سے مذاکرات پر رضامند
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکا نے افغانستان میں قیام امن کی خاطر طالبان کو مذاکرات پر رضامند کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی دہشت گردوں پر پابندی کی لسٹ کو القاعدہ اور طالبان کی دو الگ الگ کیٹیگریز میں تقسیم کرنے کی کوشش شروع کر دی۔ امریکا آئندہ ماہ افغانستان سے اپنے فوجیوں کی واپسی کا عمل شروع کرنے والا ہے اور 2014ء تک یہ عمل مکمل کرنا چاہتا ہے۔ اس کے بعد افغانستان کی سیکیورٹی افغان اہلکاروں کو سونپ دی جائے گی۔ امریکا کی کوشش ہے کہ اس عمل کی کامیاب تکمیل سے پہلے سکیورٹی کا انتظام مقامی اہلکار سنبھال لیں۔ سفارتی اہلکاروں نے بتایا کہ امریکا نے سلامتی کونسل میں دو قراردادیں پیش کی ہیں جس کے مطابق القاعدہ اور طالبان کی الگ الگ لسٹ بنائی جائے اور اس کے علاوہ امریکا کئی طالبان کا نام مطلوب افراد کی فہرست سے نکالنا چاہتا ہے۔

خبر کا کوڈ : 78702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش