QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں سے متعلق اہم اجلاس آئندہ ہفتے طلب

5 Apr 2019 20:52

الیکشن کمیشن کے اعلٰی افسران، صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا اور وزارت بلدیات کے حکام اجلاس میں شریک ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا حکومت سے بلدیاتی قوانین ایکٹ اور رولز بھی طلب کئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں سے متعلق اہم اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرلیا ہے۔ اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا وزارت بلدیات کے حکام کو آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق اجلاس 9 اپریل کو ہوگا جس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کریں گے۔ الیکشن کمیشن کے اعلٰی افسران، صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا اور وزارت بلدیات کے حکام اجلاس میں شریک ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا حکومت سے بلدیاتی قوانین ایکٹ اور رولز بھی طلب کئے ہیں۔ واضح رہے کہ رواں سال کے آخر میں خیبر پختونخوا بلدیاتی نمائندوں کی مدت اختتام پذیر ہونے جارہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 787041

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/787041/خیبر-پختونخوا-کے-بلدیاتی-انتخابات-کی-تیاریوں-سے-متعلق-اہم-اجلاس-ا-ئندہ-ہفتے-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org