0
Friday 5 Apr 2019 21:31

دیامر پولیس کی کارروائی، چلاس میں وسیع رقبے پر کاشت کی گئی پوست کی فصل تلف

دیامر پولیس کی کارروائی، چلاس میں وسیع رقبے پر کاشت کی گئی پوست کی فصل تلف
اسلام ٹائمز۔ دیامر پولیس کی کارروائی میں پائین کوٹ چلاس کے علاقے میں وسیع پیمانے پر کاشت کی گئی پوست کی فصل تلف کر دی، ایس آئی پی شاہ سرور اور ایس ایچ او تھانہ سٹی چلاس کی قیادت میں پولیس کی آپریشنل ٹیم نے پوست کی کاشت کیخلاف کارروائی کی اور ملزم ہدایت اللہ ولد بہادر خان ساکن کوہستان کو گرفتار کر لیا، ملزم چلاس پائین کوٹ میں رہائش پذیر تھا، پولیس بیان کے مطابق ملزم کیخلاف فوجداری مقدمہ علت نمبر 38/2019 زیر دفعہ 5۔CNSA تھانہ چلاس میں درج کر کے اس حوالے سے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ ایس پی دیامر محمد عمران کھوکھر نے منشیات کیخلاف جاری مہم کے سلسلے میں پوست کی فصل کو تلف کرنے اور ملزم کو گرفتار کرنے پر ٹیم کی تعریف کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 787045
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش