QR CodeQR Code

کراچی ملت جعفریہ کیلئے نو گو ایریا بنایا جا رہا ہے

ایم ڈبلیو ایم کیجانب سے کراچی میں ملت جعفریہ کیخلاف ریاستی اداروں کے کریک ڈاؤن کی شدید مذمت

5 Apr 2019 21:39

اپنے مذمتی بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی و ڈویژنل رہنماؤں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر صورتحال کا نوٹس لیں، تاکہ حالات کو بگڑنے سے روکا جا سکے اور لاپتہ کیے جانیوالے شیعہ جوانوں، عمائدین اور صحافیوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا احمد اقبال رضوی، کراچی کے سیکرٹری جنرل مولانا صادق جعفری اور علامہ مبشر حسن نے اپنے مشترکہ بیان میں کراچی میں ملت جعفریہ کے خلاف ریاستی اداروں کے کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ چادر اور چار دیواری کو پامال کرتے ہوئے اب تک کراچی کے مختلف علاقوں سے 80 سے زائد شیعہ نوجوانوں، عزاداروں اور صحافیوں کو بلاجواز گرفتار کرکے انکو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسطرح کے اقدامات سے ملت جعفریہ میں شدید عدم تحفظ پیدا ہو رہا ہے، جس پر ملت جعفریہ کے اکابرین کو فوری اعتماد میں لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کہ کریک ڈاؤن میں چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے، جو کہ ناقابل برداشت ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ کراچی ملت جعفریہ کیلئے نو گو ایریا بنایا جا رہا ہے، جہاں کسی کا دفتر و گھر محفوظ نہیں رہا۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ سندھ، گورنر سندھ، کور کمانڈر کراچی، ڈی جی رینجرز سندھ اور آئی جی سندھ سے شیعہ دشمن اقدامات فوری روکنے اور نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر صورتحال کا نوٹس لیں، تاکہ حالات کو بگڑنے سے روکا جا سکے اور لاپتہ کیے جانیوالے شیعہ جوانوں، عمائدین اور صحافیوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 787047

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/787047/ایم-ڈبلیو-کیجانب-سے-کراچی-میں-ملت-جعفریہ-کیخلاف-ریاستی-اداروں-کے-کریک-ڈاؤن-کی-شدید-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org