0
Friday 5 Apr 2019 22:46

تشدد کرنے پر لیویز اہلکاروں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

تشدد کرنے پر لیویز اہلکاروں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ شیر کیرہ کے رہائشی عالمگیر اور محمد ادریس نے لیویز اہلکاروں کے خلاف گزشتہ روز پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت رئیس خان کر رہے تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جس پر لیویز فورس کیخلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز لیویز فورس کے سپاہی انور اور رحمان اللہ نے ہمیں راستے میں موٹر سائیکل سے اتار کر درخت کیساتھ باندھ دیا اور ہم پر بے جاء تشدد کرکے بُری طرح زخمی کیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کیخلاف ہم تھانہ متنی میں ایف آئی آر درج کرانے گئے، مگر پولیس نے ہماری رپورٹ درج نہیں کی اور ہمیں ڈپٹی کمشنر کے پاس جانے کو کہاکہ یہ رویہ صرف ہمارے ساتھ نہیں۔متاثرین کے والدین نے کہا کہ ہمارے بچوں کے ساتھ انتہائی زیادتی ہوئی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ محمود خان گورنر شاہ فرمان اور لیویز کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ واقع میں ملوث لیویز اہلکاروں کیخلاف کارروئی کرکے انہیں برطرف کیا جائیں اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 787052
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش