QR CodeQR Code

قراقرم یونیورسٹی نے میٹرک و انٹرمیڈیٹ امتحانات کے لیے نئی پالیسی متعارف کرا دی

5 Apr 2019 23:17

نئی پالیسی کی منظوری کے بعد طلباء امتحانات شروع ہونے سے دس دن قبل رجسٹریشن فیس بمعہ امتحانی فیس کے ہمراہ امتحانی فارم جمع کروا سکیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ قراقرم یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے میٹرک و انٹرمیڈیٹ امتحانات کے لیے نئی پالیسی متعارف کرا دی، کے آئی یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے طلبہ و طالبات کی سہولت کے پیش نظر میٹرک و انٹرمیڈیٹ کے امتحانات شروع ہونے سے دس دن قبل رجسٹریشن و امتحانی فیس جمع کروا کر امتحانات میں شامل ہونے کی پالیسی کی منظوری دیدی ہے۔ قراقرم یونیورسٹی شعبہ امتحانات سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی پالیسی کا اعلان وائس چانسلر نے طلبہ و طالبات کو تعلیم حاصل کرنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے لیے کیا ہے، اس پالیسی کی منظوری سے قبل امتحانات میں شامل ہونے کے لیے مخصوص وقت دیا جاتا تھا جس میں طلباء نارمل، ڈبل اور ٹرپل فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کرا سکتے تھے۔ ٹرپل فیس کی تاریخ گزر جانے کے بعد کوئی فارم وصول نہیں کیا جاتا تھا، نئی پالیسی کی منظوری کے بعد طلباء امتحانات شروع ہونے سے دس دن قبل رجسٹریشن فیس بمعہ امتحانی فیس کے ہمراہ امتحانی فارم جمع کروا سکیں گے۔


خبر کا کوڈ: 787070

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/787070/قراقرم-یونیورسٹی-نے-میٹرک-انٹرمیڈیٹ-امتحانات-کے-لیے-نئی-پالیسی-متعارف-کرا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org