0
Friday 5 Apr 2019 23:33

کویتی عوام کیجانب سے ایرانی سیلاب زدگان کو امدادی سامان کی ترسیل

کویتی عوام کیجانب سے ایرانی سیلاب زدگان کو امدادی سامان کی ترسیل
اسلام ٹائمز۔ کویتی عوام نے ایران میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر سیلاب سے متاثر ہونے والے اپنے ایرانی بھائیوں کے لئے مختلف قسم کے امدادی سامان پر مشتمل ایک ہوائی جہاز روانہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امدادی سامان کی یہ کھیپ ادویات، غذائی سامان اور گمشدہ افراد کو ڈھونڈنے کے لئے استعمال ہونے والے آلات پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ جمع شدہ سیلابی پانی کو کھینچ کر نکالنے کے لئے بڑے بڑے واٹر پمپس بھی اس امدادی سامان میں شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 787078
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش