0
Friday 5 Apr 2019 23:51

وزیراعظم اور انکی ٹیم پرویز مشرف کے مائنڈ سیٹ کے لوگ ہیں، یہ انہی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، نثار کھوڑو

وزیراعظم اور انکی ٹیم پرویز مشرف کے مائنڈ سیٹ کے لوگ ہیں، یہ انہی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، نثار کھوڑو
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور ان کی ٹیم سابق صدر پرویز مشرف کے مائنڈ سیٹ کے لوگ ہیں اور یہ انہی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، حکومت کے خلاف تحریک چلانے کیلئے مشاورت جاری ہے، کراچی سے لاڑکانہ تک بلاول زرداری نے ٹرین میں سفر کیا جس کے بعد حکومت میں بے چینی شروع ہوگئی تھی، اگر ہم نے اسلام آباد میں دھرنا دیا تو حکومت کو لگ پتا جائیگا۔ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کے گھر پر چھاپہ تو پڑنا ہی تھا اسکی وجہ یہ ہے کہ تین روز قبل مسلم لیگ (ن) نے پنجاب حکومت کو گرانے کی بات جو کی تھی یہ اسکا ردعمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انتقامی کاروائیوں پر اتر آئی ہے، وزیراعظم اور انکی ٹیم سابق صدر پرویز مشرف کے مائینڈ سیٹ کے لوگ ہیں یہ انکے ایجنڈے پر عمل کررہے ہیں، سندھ کے 120 ارب روپے تاحال وفاق نے ادا نہیں کئے ہیں، این ایف سی ایوراڈ کے مطابق سندھ کو اسکا جائز حق نہیں دیا جارہا بلکہ گھوٹکی میں آکر وزیراعظم نے سندھ کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے، ہم اسکی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے کراچی سے لاڑکانہ تک کا ٹرین کاسفر کیا تھا مگر اسکے باجود حکومت میں بے چینی شروع ہوگئی تھی، اگر حکومت نے اٹھارویں ترمیم کو چھیڑنے کی کوشش کی تو اسلام آباد میں ایسا دھرنا دیا جائیگا کہ حکومت کو لگ پتا جائیگا اور پھر حکومت نہیں چل پائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی حکومت کے خلاف پارٹی کی جانب سے تحریک چلانے کیلئے مشاورت جاری ہے جبکہ واضح اعلان بلاول بھٹو زرداری نے اپنی لاڑکانہ کی تقریر میں کردیا ہے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے لات مار کر حکومت گرانے کی بات اس صورت میں کی ہے جب حکمران ملک کے آئین کو چھیڑنے کی کوشش کریں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان تو سول نافرمانی کرچکے ہیں، انہوں نے ماضی میں کنٹینر پر چڑھ کر بجلی اور گیس کے بل پھاڑ دیئے تھے اور کہا تھا کہ بیرون ملک کے سرمایہ کار پاکستان کو پیسہ نہ دیں، وہ اپنے ماضی کو کیوں فراموش کرچکے ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے سول نافرمانی کی کوئی بات نہیں کی۔
خبر کا کوڈ : 787085
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش