0
Saturday 6 Apr 2019 10:07

سرینگر سینٹرل جیل میں رات بھر جیل انتظامیہ اور قیدیوں میں تصادم

سرینگر سینٹرل جیل میں رات بھر جیل انتظامیہ اور قیدیوں میں تصادم
اسلام ٹائمز۔ سرینگر میں قائم ہائی سیکورٹی سنٹرل جیل میں اُس وقت افراتفری کا ماحول پیدا ہوا جب یہاں قیدیوں اور جیل انتظامیہ کے درمیان پرتشدد جھڑپوں کو سلسلہ چل پڑا۔ معلوم ہوا کہ جیل انتظامیہ کی طرف سے چند بارکوں کی تجدید کاری شروع کئے جانے کے ساتھ ہی یہاں مقید افراد کو دوسری بارکوں میں منتقل کرنا شروع کیا گیا، جس کے بعد یہاں موجود قیدیوں اور جیل انتظامیہ کے درمیان پوری رات جھڑپوں اور احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا۔ اس دوران جیل احاطے میں فورسز کارروائی کے نتیجے میں 2 قیدی زخمی ہونے کے علاوہ گیس سلنڈر پھٹ جانے سے 3 بارکوں اور ایک بلڈنگ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ادھر جیل میں پیش آئے واقعے کے فوراً بعد سنٹرل جیل انتظامیہ نے جیل کے چاروں طرف عام لوگوں کی نقل و حرکت پر سخت پابندی عائد کی جبکہ انتظامیہ نے کسی بھی امکانی گڑ بڑ سے نمٹنے کے لئے پائین شہر کے کئی علاقوں میں سخت بندشیں عائد کرنے کے ساتھ ساتھ حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کو خانہ نظر بند کرنے کے بعد تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کی اجازت نہیں دی جبکہ اس دوران انتظامیہ نے ضلع سرینگر میں تیز رفتار انٹرنیٹ خدمات کو مکمل طور پر بند کردیا۔  ڈپٹی کمشنر سرینگر شاہد اقبال چودھری نے  بتایا کہ صورتحال اب مکمل طور پر قابو میں ہے جبکہ قیدیوں کو بھی اپنی اپنی بارکوں میں منتقل کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 787102
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش