0
Saturday 6 Apr 2019 08:23

پاسداران کو دہشتگرد قرار دیا گیا تو امریکی فوجیوں کو داعش کے ہمراہ بلیک لسٹ ڈکلیئر کر دینگے، حشمت اللہ فلاحت پیشہ

پاسداران کو دہشتگرد قرار دیا گیا تو امریکی فوجیوں کو داعش کے ہمراہ بلیک لسٹ ڈکلیئر کر دینگے، حشمت اللہ فلاحت پیشہ
اسلام ٹائمز۔ ایران کی مجلس شوریٰ اسلامی میں نیشنل سکیورٹی اور سیاست خارجہ کے سربراہ حشمت اللہ فلاحت پیشہ نے اپنے ٹوئٹر کے صفحہ پر لکھا ہے کہ اگر امریکہ نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کو دہشتگرد گروہوں کی فہرست میں قرار دیا تو ہم بھی امریکی فوجیوں کو داعش کے ہمراہ بلیک لسٹ قرار دے دینگے۔ قبل ازیں امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل نے خبر شائع کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ امریکہ نے ایران کے "پاسدارنِ انقلاب" کو دہشتگرد قرار دینے کی تیاری کر لی ہے اور اگر امریکی انتطامیہ نے واقعی ایسا کیا تو یہ دنیا میں کسی بھی ملک کی فوج کو دہشتگرد قرار دینے کا پہلا واقعہ ہوگا۔ اخبار کے مطابق امریکی حکومت پاسداران انقلاب کے بعض اہلکاروں کو پہلے ہی غیر ملکی دہشتگرد قرار دے چکی ہے، تاہم یہ اپنی نوعیت کا تاریخی واقعہ ہوگا۔ اخبار نے اعلیٰ حکام کے حوالے سے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ ایک عرصے سے رکا ہوا فیصلہ جلد از جلد حتیٰ کہ پیر کو سنائے گی، متعلقہ دفاعی حکام فیصلے کے اثرات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ امریکی رپورٹ کے مطابق اس اقدام سے تہران پر دبائو بڑھے گا، لیکن امریکی حکام بھی اس ضمن میں دو حصوں میں بٹے ہوئے ہیں۔

امریکہ کے اس ممکنہ اقدام کے ردعمل میں ایران کی مجلس شوریٰ اسلامی میں نیشنل سکیورٹی اور سیاست خارجہ کے سربراہ حشمت اللہ فلاحت پیشہ نے زبردست ردعمل کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر امریکہ نے یہ حماقت کی تو پوری دنیا میں موجود امریکی فوجیوں کو داعش کے ہمراہ بلیک لسٹ قرار دے دیں گے۔ مبصرین نے امریکہ کے اس ممکنہ اقدام کو "حماقت" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے ایسا کیا تو اپنے ہی پاوں پر کلہاڑی مارے گا، اس اقدام سے تہران کا کچھ نہیں بگڑے گا۔ امریکہ نے افغانستان میں مداخلت کی، عراق میں آگ لگائی، شام میں تباہی پھیلائی، لیبیا سمیت دیگر ممالک میں امریکی مداخلت کھلے عام موجود ہے جبکہ اپنی اس مداخلت کے ہوتے ہوئے امریکہ ایران پر کیسے الزام لگا سکتا ہے کہ وہ شام میں مداخلت کرکے بشارالاسد کے ہاتھ مضبوط کر رہا ہے، حزب اللہ اور حماس کی مدد کر رہا ہے، یمن میں بھی ایران کی مداخلت ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکہ میں حکام اس حوالے سے تقسیم ہیں، گذشتہ 2 برسوں سے امریکہ پاسداران انقلاب پر پابندی کا سوچ رہا ہے، مگر اسے عملی شکل دینے کیلئے اسے حمایت نہیں ملی۔ اب اگر امریکہ یہ اقدام کرتا ہے تو وہ اپنے آپ کو غیر محفوظ بنا لے گا۔
خبر کا کوڈ : 787124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش