QR CodeQR Code

نوشہرہ، غیرت کے نام پر حوا کی ایک اور بیٹی موت کی نیند سلا دی گئی

6 Apr 2019 13:12

پولیس کے مطابق مقتولہ سائرہ کے کردار پر ملزم بہادر علی کو شک تھا، زبانی تکرار کے بعد ملزم شوہر نے بچوں کے سامنے بیوی سائرہ کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ میں غیرت کے نام پر ایک اور حوا کی بیٹی موت کی نیند سلا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق تاروجبہ میں شوہر کے ہاتھوں زخمی ہونے والی خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تین روز بعد لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ سائرہ کے کردار پر ملزم بہادر علی کو شک تھا، زبانی تکرار کے بعد ملزم شوہر نے بچوں کے سامنے بیوی سائرہ کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا۔ وقوعہ کے بعد ملزم بہادر علی کو پولیس نے آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا تھا، بعدازاں جس نے عدالت اور میڈیا کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔ ملزم کو 14 روزہ جسمانی ریمارنڈ پر جوڈیشل لاک اپ نوشہرہ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ میاں راشد مموریل ہسپتال پبی میں پوسٹ مارٹم کے بعد مقتولہ کی نعش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔ مقتولہ سائرہ کے بھائیوں نے نعش سوات لے جاکر آبائی گاؤں میں سپرد خاک کردی ہے۔


خبر کا کوڈ: 787167

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/787167/نوشہرہ-غیرت-کے-نام-پر-حوا-کی-ایک-اور-بیٹی-موت-نیند-سلا-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org