QR CodeQR Code

گلگت سکردو روڈ پر کام کرنے والا مزدور دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا

6 Apr 2019 16:36

پولیس کے مطابق 25 سالہ نوجوان حسین ولد جمعہ خان ساکن کوہستان دریائے سندھ کے کنارے شوت پل کے قریب نہا رہا تھا کہ اسی دوران پاؤں پھسلنے سے دریا میں ڈوب گیا۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت سکردو روڈ پر کام کرنے والا مزدور دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا، مزدور کا تعلق کوہستان سے بتایا جاتا ہے، پولیس کے مطابق 25 سالہ نوجوان حسین ولد جمعہ خان ساکن کوہستان دریائے سندھ کے کنارے شوت پل کے قریب نہا رہا تھا کہ اسی دوران پاؤں پھسلنے سے دریا میں ڈوب گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے دریا کی تیز موجوں میں غائب ہو گیا، مقامی لوگ اور مزدور نوجوان کی لاش کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔


خبر کا کوڈ: 787201

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/787201/گلگت-سکردو-روڈ-پر-کام-کرنے-والا-مزدور-دریائے-سندھ-میں-نہاتے-ہوئے-ڈوب-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org