QR CodeQR Code

گلگت، ہوٹل کے کمرے سے ذبح شدہ لاش برآمد

6 Apr 2019 17:44

واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی گلگت اور ایس ڈی پی او سمیت پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت کے ایک ہوٹل کے کمرے سے ذبح شدہ لاش برآمد ہوئی ہے، پولیس کے مطابق گذشتہ رات سٹی ہوٹل کشروٹ گلگت میں مسمی قاسم ولد شکور ساکن بلس چکر کوٹ نے اپنے چچا زاد بھائی عالم ولد ریاض کے ساتھ مشترکہ طور پر کمرہ لیا تھا، صبح کمرے سے قاسم کی ذبح شدہ لاش برآمد ہوئی جبکہ ان کا کزن موقع سے غائب تھا۔ امکان ہے کہ ذاتی دشمنی کی بنا پر قتل کیا گیا ہے تاہم ذاتی عناد کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آ سکی، واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی گلگت اور ایس ڈی پی او سمیت دیگر پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ پولیس کو شک ہے کہ عالم اپنے چچازاد بھائی کو قتل کر کے فرار ہوا ہے، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 787217

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/787217/گلگت-ہوٹل-کے-کمرے-سے-ذبح-شدہ-لاش-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org