0
Saturday 6 Apr 2019 19:42

کم عمر لڑکے لڑکیوں کو ورغلانے کیلئے بڑے پیمانے پر ٹک ٹاک کا استعمال

کم عمر لڑکے لڑکیوں کو ورغلانے کیلئے بڑے پیمانے پر ٹک ٹاک کا استعمال
اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا کے انقلاب نے جرائم پیشہ لوگوں کو بھی اپنی مکروہ کارروائیوں میں بہت آسانی فراہم کر دی ہے، بالخصوص جنسی بھیڑیوں کو، جو اب ان سوشل پلیٹ فارمز کے طفیل باآسانی اپنا شکار تلاش کر لیتے ہیں۔ پہلے تو یہ بدطینت فیس بک اور دیگر ایپلی کیشنز کے ذریعے ہی سرگرم تھے، اور اب معروف ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کے متعلق بھی ماہرین نے ہولناک انکشاف کر دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ”بچوں میں جنسی رغبت رکھنے والے درندہ صفت انسان کم عمر لڑکے لڑکیوں کو ورغلانے کے لئے بڑے پیمانے پر ٹک ٹاک کا استعمال کر رہے ہیں اور ٹک ٹاک کی انتظامیہ ایسے لوگوں کے اکاﺅنٹ بند کرنے میں بری طرح ناکام ہو رہی ہے۔“
 
خبر کا کوڈ : 787233
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش