0
Saturday 6 Apr 2019 20:03

کراچی، پولیس مقابلے میں 12 سالہ بچہ جاں بحق

کراچی، پولیس مقابلے میں 12 سالہ بچہ جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے بارہ سالہ سجاد کے لواحقین نے حکومت سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سجاد کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہمارا بےگناہ بچہ مارا گیا، ہمیں انصاف فراہم کیا جائے، جبکہ گرفتار ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں آٹھ سے زائد مقدمات بھی درج ہیں۔ قائد آباد میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر بارہ سالہ لڑکا جا ں بحق جبکہ دس سالہ عمر اور دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔ مبینہ پولیس مقابلے کے دوران بارہ سالہ بچہ فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس اہلکار مسلم آباد کالونی پہنچے تو ملزمان نے فارئرنگ کر دی جس پر پولیس کی اضافی نفری طلب کی گئی، اور جوابی کارروائی میں ملزم شیرزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

مقتول سجاد کے والد نے الزام لگایا ہے کہ اس علاقے میں روز پولیس والے آتے ہیں۔ مبینہ طور فائرنگ کا واقعہ پیسوں پر جھگڑے کے دوران پیش آیا، پولیس اہلکار اور ملزمان ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔ فائرنگ کی زد میں آنے والے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بارہ سالہ سجاد دم توڑ گیا۔ ایم ایل او جناح اسپتال ڈاکٹر اعجاز کے مطابق سجاد کو زندہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، ایک گولی سر اور دوسری دائیں بازو میں لگی، سر میں لگنے والی گولی موت کی وجہ بنی ہے۔ مقتول سجاد کی نمازجنازہ قائد آباد میں ادا کی گئی جبکہ تدفین مقامی قبرستان میں کردی گئی۔
 
خبر کا کوڈ : 787236
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش