0
Saturday 6 Apr 2019 20:49

کوہاٹ میں غیرت کے نام پر پسند کی شادی کرنیوالا نوجوان سنگسار

کوہاٹ میں غیرت کے نام پر پسند کی شادی کرنیوالا نوجوان سنگسار
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں پسند کی شادی کرنے والا ایک نوجوان غیرت کے نام پر سنگسار کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق قبائلی علاقے درہ آدم خیل میں ایک نوجوان نے چند ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی جس کی نعش جنگل خیل حافظ آباد نامی علاقے سے بری حالت میں برآمد ہوئی۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مقتول اور اس کی اہلیہ نے گھر والوں کے منع کرنے کے باوجود شادی کرلی تھی جس پر دونوں خاندان میں تنازعہ پیدا ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول کے والد کی مدعیت میں درہ آدم خیل کے قاسم خیل قبیلے سے تعلق رکھنے والے فضل اکبر کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 787245
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش