0
Saturday 6 Apr 2019 21:03

ڈی آئی خان، باپ نے 15 سالہ بیٹی بوڑھے شخص کو بیچ دی

ڈی آئی خان، باپ نے 15 سالہ بیٹی بوڑھے شخص کو بیچ دی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں باپ نے اپنی جوان بیٹی کو 60 سالہ شخص کے ہاتھوں فروخت کردیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کے والد سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ن ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑپور کے علاقہ بگوانی شمالی میں باپ نے اپنی جوان بیٹی کو 60 سالہ بوڑھے شخص کے ہاتھوں فروخت کردیا۔ 16 سالہ لڑکی نے تھانہ پہاڑ پہنچ کر پولیس کو بتایا کہ تین ماہ قبل میرے والد خادم نے مجھے محمد حسین نامی 60 سالہ شخص کے ہاتھوں فروخت کردیا اور اس سے ایک لاکھ 40 ہزار روپے وصول  کئے، اس دوران وہ شخص مسلسل میری عصمت دری کرتا رہا۔ متاثرہ لڑکی نے کہا کہ میری عمر 15 سال ہے جو کہ شادی کی عمر بھی نہیں اور میرے باپ نے زبردستی مجھ سے ایک فارم پر دستخط بھی لئے۔ پولیس نے لڑکی کی رپورٹ پر اس کے والد سمیت واقعہ میں شامل 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور کارروائی کرتے ہوئے اس کے والد، خریدنے والے شخص محمد حسین اور ’ڈیل‘ میں شامل تیسرے شخص نذیر کو گرفتار کرلیا۔
خبر کا کوڈ : 787246
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش