0
Saturday 6 Apr 2019 21:08

باجوڑ، ہسپتال کے اندر گیزر پھٹنے سے بچہ اور 2 خواتین زخمی

باجوڑ، ہسپتال کے اندر گیزر پھٹنے سے بچہ اور 2 خواتین زخمی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں دبئی ہسپتال کے اندر گیزر پھٹنے کے باعث دو خواتین اور ایک بچہ زخمی ہوگیا۔ دبئی ہسپتال کے میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈاکٹر عزیز الرحمٰن نے کہا ہے کہ خواتین کے وارڈ میں نصب گیزر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں وارڈ میں داخل دو خواتین اور ایک بچہ زخمی ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹر عزیز الرحمٰن کے مطابق زخمی خواتین اور بچے کو ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں منتقل کردیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کو ترجیحی بنیادوں پر طبی امداد دی جارہی ہے۔ باجوڑ کے مرکزی علاقہ خال کے تحصیلدار عجم خان اور لیویز آفیسر سہیل خان حادثہ کے بعد ہسپتال پہنچے اور زخمیوں کی عیادت کی۔
خبر کا کوڈ : 787248
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب