QR CodeQR Code

قیمتوں میں ازخود اضافے پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر میں کریک ڈاؤن

6 Apr 2019 21:22

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کے مطابق غیرقانونی طور پر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والی 31 دوا ساز کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور زائد قیمت وصولی پر 143 ادویات قبضے میں لے لی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ادویات کی قیمتوں میں ازخود اضافے پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر میں کریک ڈاؤن شروع کردیا۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) کے مطابق غیرقانونی طور پر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والی 31 دوا ساز کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی گئی اور زائد قیمت وصولی پر 143 ادویات قبضے میں لے لی گئی ہیں۔ ڈریپ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی اضافے پر ادویہ ساز کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی اور بھاری جرمانے کیے گئے ہیں جب کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمات کیے جارہے ہیں۔ وفاقی وزیر صحت عامر کیانی کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، عوام کو معیاری اور مناسب قیمت پر ادویات کی فراہمی ممکن بنائیں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 787251

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/787251/قیمتوں-میں-ازخود-اضافے-پر-ڈرگ-ریگولیٹری-اتھارٹی-نے-ملک-بھر-کریک-ڈاؤن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org