1
0
Saturday 6 Apr 2019 21:55

تمام پاکستانی اپنے سیلاب سے متاثرہ ایرانی بھائیوں کی بھرپور مدد کیلئے میدان میں آئیں، علامہ ناصر عباس جعفری

تمام پاکستانی اپنے سیلاب سے متاثرہ ایرانی بھائیوں کی بھرپور مدد کیلئے میدان میں آئیں، علامہ ناصر عباس جعفری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری کیے گئے اپنے پیغام میں اندرون و بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت برادر اسلامی ملک ایران کے عوام تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کر رہے ہیں، جس سے لاکھوں شہری متاثر ہوئے ہیں، ایرانی قیادت خصوصاً رہبر انقلاب آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای اور ایرانی قوم نے ماضی میں پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے جس طرح کشادہ دلی کا مظاہرہ کیا تھا اور بروقت امدادی سامان کی بڑی کھیپ پاکستانیوں کی مدد کیلئے فراہم کی تھی، بالکل اسی طرح قرآنی حکم، احسان کا بدلہ احسان ہے، کو پیش نظر رکھتے ہوئے ملت پاکستان اپنے سیلاب سے متاثرہ ایرانی بھائیوں کی بھرپور مدد کیلئے میدان میں آئے اور خشک اجناس، ادوایات، خیمے اور نقد عطیات ایم ڈبلیو ایم کے دفاتر میں جمع کروائیں یا دیگر ذرائع سے ایران تک پہنچائیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ اس تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں ایران کے 31 میں سے 15 صوبے مکمل زیر آب ہیں، 5 ہزار مکانات مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں، جبکہ 25 ہزار مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے، ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی پر تیار فصلیں تباہ ہوچکی ہیں، ہزاروں گاڑیاں سیلابی ریلوں میں بہہ کر تباہ ہوچکی ہیں، اب تک کی موصولہ اطلاعات کے مطابق 67 سے زائد شہری جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں، ساتھ ہی بڑی تعداد میں مال مویشی بھی ہلاک ہوچکے ہیں، اس افسوس ناک صورتحال میں ہماری دینی و شرعی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے مسلمان بھائیوں کی دل کھول کر مدد کریں اور مشکل کی اس گھڑی میں انہیں تنہا نہ چھوڑیں، ایم ڈبلیو ایم نے پہلے مرحلے میں ایران کے سیلاب متاثرین کے لئے بین الاقوامی سطح پر امدادی مہم کا آغاز کیا تھا، اب پاکستان کے اندر بھی امدادی مہم کا باقاعدہ آغاز کیا جا رہا ہے، لہذٰا تمام پاکستانی بالعموم اور مخیر حضرات بالخصوص زیادہ سے زیادہ امداد جمع کروا کر ثواب دارین حاصل کریں۔
خبر کا کوڈ : 787254
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Iran, Islamic Republic of
مشکل حالات میں کسی کی مدد کرنا واقعاً بہت بڑی عبادت ہے.✅
ہماری پیشکش