QR CodeQR Code

حضرت محمد (ص) کا فرمان ہےکہ ناانصافیوں کیوجہ سے کئی قومیں تباہ ہوئیں، عمران خان

7 Apr 2019 00:38

حمزہ شہباز کی گرفتاری پر ناکامی کے تناظر میں وزیراعظم نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلیہ و سلم نے فرمایا تم سے پہلے کئی قومیں تباہ ہوئیں جہاں طاقتور کے لیے ایک قانون جبکہ کمزور کے لیے دوسرا قانون تھا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حضرت محمدﷺ کا فرمان ہے کہ ناانصافیوں کی وجہ سے کئی قومیں تباہ ہوئیں۔ نیب کی جانب سے حمزہ شہباز کی گرفتاری پر ناکامی کے تناظر میں وزیراعظم نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلیہ و سلم نے فرمایا تم سے پہلے کئی قومیں تباہ ہوئیں جہاں طاقتور کے لیے ایک قانون جبکہ کمزور کے لیے دوسرا قانون تھا۔ عمران خان کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ حکمرانوں کے غیرقانونی گھروں کو ریگولرائز کردیا گیا لیکن غریبوں کی جھونپڑیوں کو مسمار کردیا گیا۔ دریں اثنا وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کو گرفتار کرنا نیب کے لیے مشکل نہیں، ان کے پاس وارنٹ گرفتاری اور فورس موجود ہے اور وہ جب چاہیں گھر میں گھس گرفتار کرسکتے ہیں لیکن ایسا کرنے سے تماشا ہوگا، اس لیے وہ انتظار کر رہے ہیں کہ حمزہ شہباز خود گرفتاری دیں اور (ن) لیگ کی غنڈہ گردی بھی برداشت کررہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 787284

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/787284/حضرت-محمد-ص-کا-فرمان-ہےکہ-ناانصافیوں-کیوجہ-سے-کئی-قومیں-تباہ-ہوئیں-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org