0
Sunday 7 Apr 2019 07:45

سرینگر جموں شاہراہ پر صرف قابض فورسز گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہوگی، بھارت

سرینگر جموں شاہراہ پر صرف قابض فورسز گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہوگی، بھارت
اسلام ٹائمز۔ ٹریفک کنٹرول روم کی ایک اطلاع کے مطابق آج یعنی اتوار کے روز جموں و سرینگر شاہراہ پر صرف قابض فورسز کی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہوگی، اس دوران کسی بھی مسافر بردار یا نجی گاڑیوں کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ آج اتوار کے روز تین سو کلومیٹر لمبی سرینگر جموں شاہراہ پر صرف قابض فورسز گاڑیوں کو چلنے کی اجازت ہوگی۔ ٹریفک کنٹرول روم کی ایک اطلاع کے مطابق کسی بھی مسافر بردار یا نجی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ٹریفک حکام کے مطابق احکامات پر من و عن عملدرآمد کرانے کے لئے تمام تر اقدامات کئے گئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ فوجی گاڑیوں کی نقل و حمل کے دوران سرینگر و جموں شاہراہ پر جگہ جگہ قابض فورسز کے اہلکار تعینات رہیں گے جبکہ ایس پی رینک کے آفیسران بھی اس دوران جموں سرینگر شاہراہ پر فوجی کانوائی کی نگرانی کرئیں گے۔
خبر کا کوڈ : 787298
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش