0
Sunday 7 Apr 2019 10:51

کراچی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق

کراچی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق، جبکہ ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ ویگو گاڑی میں سوار نشے میں دھت 2 افراد نے کی۔ ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود ڈیفنس فیز 6 خیابان بخاری اسٹریٹ 26 پر اسپینش قونصلیٹ کے سامنے سفید رنگ کی ڈبل کیبن ویگو گاڑی نمبر KV-0857 میں سوار افراد کی فائرنگ سے ایک شخص پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق، جبکہ ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والا پولیس اہلکار خالد درخشاں تھانے میں تعینات تھا اور ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد گھر جا رہا تھا۔ راہگیر کی شناخت رمضان کے نام سے ہوئی۔ زخمی ہونے والے سعید نامی شخص کو کندھے پر ایک گولی لگی، زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ایس ایس پی پیرمحمد شاہ کے مطابق فائرنگ ویگو گاڑی میں سوار نشے میں دھت دو افراد نے فائرنگ کی اور پھر گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جس نے آئس کا نشہ کر رکھا تھا اور اسی وجہ سے یہ افسوسناک پیش آیا۔ دونوں ملزمان کا تعلق چاغی سے ہے۔ عینی شاہد نے بتایا کہ ایک ملزم کے پاس اسلحہ تھا اور دوسرا اسے بتارہا تھا، ملزمان فائرنگ کے بعد گاڑی لاک کرکے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ میں نائن ایم ایم پستول استعمال کی گئی۔ جائے وقوعہ سے چار گولیوں کے خول اور چار راؤنڈز تحویل میں لے لیے گئے، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کیے جانے کے بعد تفتیش مزید آگے بڑھائی جائے گی۔ دوسری جانب ایس پی کلفٹن سوہائے عزیز کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں ملوث گاڑی کے مالکان کا سراغ لگایا گیا، گاڑی کی رجسٹریشن سے گھر کا ایڈریس معلوم کیا گیا۔ دونوں نوجوان نشے میں دھت تھے، ملزمان کی عمر پچیس سے چھبیس سال بتائی جاتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 787322
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش