QR CodeQR Code

اسپیشل برانچ کے اہلکاروں کے تعاون سے انسانی اسمگلنگ کرنیوالا ملزم گرفتار

7 Apr 2019 11:33

اس حوالے سے ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سلیمان کو ایئرپورٹ پر تعینات اسپیشل برانچ کے افسران و اہلکاروں کا مکمل تعاون حاصل تھا اور اسپیشل برانچ اہلکار انسانی اسمگلنگ میں سہولتکار کا کردار ادا کرتے تھے۔


اسلام آباد۔ ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث مفرور ملزم گرفتار کرلیا، ملزم اسپیشل برانچ کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے لوگوں کو بنگلادیش بھجواتا تھا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیشل برانچ کے اہلکار بھی انسانی اسمگلنگ میں ملوث نکلے، ایف آئی اے کے اینٹی ہیومن سرکل نے کامیاب کارروائی کرکے ایک مفرور ملزم سلیمان کو گرفتار کیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم سلیمان اسپیشل برانچ اہلکاروں کے ذریعے انسانی اسمگلنگ کا کام کرتا تھا، ملزم اسپیشل برانچ کے اہلکاروں کے ذریعے جعل سازی کرکے لوگوں کو بنگلادیش بھجواتا تھا۔ اس حوالے سے ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سلیمان کو ایئرپورٹ پر تعینات اسپیشل برانچ کے افسران و اہلکاروں کا مکمل تعاون حاصل تھا اور اسپیشل برانچ اہلکار انسانی اسمگلنگ میں سہولتکار کا کردار ادا کرتے تھے۔

اس سے قبل گذشتہ سال 18 ستمبر کو کوئٹہ میں ایف آئی اے نے انسانی اسمگلرز کے خلاف اہم کارروائی کی تھی، جس کے باعث غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے 19 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ مئی 2016ء میں بھی لاہور میں پولیس نے انسانی اسمگلنگ کرنے والے گروہ کے سرغنہ مجاہد حسین اور اس کے ساتھی محمد امین کو گرفتار کیا تھا۔ یاد رہے کہ ملزمان گذشتہ کئی سالوں سے انسانی اسمگلنگ کا کاروبار کر رہے تھے، دونوں ملزمان ایف آئی اے کو مطلوب تھے۔ ملزمان کے قبضہ سے ملکی و غیر ملکی پاسپورٹس دو لاکھ سے زائد نقدی، ویزا کارڈز اور شناختی کارڈز برآمد ہوئے تھے۔
 


خبر کا کوڈ: 787327

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/787327/اسپیشل-برانچ-کے-اہلکاروں-تعاون-سے-انسانی-اسمگلنگ-کرنیوالا-ملزم-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org