0
Sunday 7 Apr 2019 12:40

ایران کے سیلاب متاثرین کیلئے لاہور میں امدادی کیمپ قائم

ایران کے سیلاب متاثرین کیلئے لاہور میں امدادی کیمپ قائم
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے پڑوسی اسلامی ملک میں حالیہ سیلاب سے متاثرین کی بحالی کیلئے ملک بھر کے بڑے شہروں میں امدادی کیمپوں قائم کئے گئے ہیں جس میں خشک خوراک، ادویات اور امدادی رقوم کو جمع کیا جا رہا ہے۔ ترجمان آئی ایس او پاکستان جلال حیدر کے مطابق ایران کے متعدد صوبوں میں سیلاب سے بڑے ییمانے پر مالی اور جانی نقصان ہوا ہے۔ ایران ہمارا پڑوسی اور برادر اسلامی ملک ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہمیں مسلمانوں بھائیوں کی مدد کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔
 
انہوں نے کہا  کہ پاکستان میں جب بھی کوئی قدرتی آفت آئی تو ایران سمیت تمام اسلامی ممالک نے بحالی کیلئے امداد کی مگر ایران میں حالیہ سیلاب کے بعد پاکستان سے حکومتی سطح پر اب تک کوئی امدادی ٹیم روانہ نہیں ہوئی، ہم سب مسلمان جسد واحد کی طرح ہیں، اگر آج ہمارے مسلمان بھائی مصیبت میں گھرے ہیں تو بحیثیت مسلمان ہمیں ہر ممکن مدد کرنی چاہیے۔ جلال حیدر کا کہنا کہ آئی ایس او پاکستان کے شعبہ اسکاوٹنگ کی جانب سے ملک بھر میں ایرانی سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے مہم جاری ہے لاہور میں مسلم ٹاون موڑ پر امدادی کیمپ قائم کر دیا گیا ہے جس میں شہری بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 787349
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش