QR CodeQR Code

کوئٹہ، ڈرائیور کو اونگھ آنے سے کوچ الٹ گئی، 10 مسافر زخمی

7 Apr 2019 12:41

زخمیوں کو بی ایم سی میں عملہ نہ ہونے کے باعث سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں 8 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمی ہونے والے اکثر مسافروں کا تعلق افغانستان سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں کراچی سے چمن جانے والی کوچ ڈرائیور کو اونگھ آ جانے سے الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 10 مسافر زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ کی حدود میں مغربی بائی پاس پر کراچی سے چمن جانے والی مسافر کوچ ڈرائیور کو اونگھ آ جانے کے سبب بےقابو ہو کرالٹ گئی۔ کوچ الٹنے سے ڈرائیور داور خان سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے، جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو بی ایم سی میں عملہ نہ ہونے کے باعث سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں 8 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمی ہونے والے اکثر مسافروں کا تعلق افغانستان سے ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 787351

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/787351/کوئٹہ-ڈرائیور-کو-اونگھ-آنے-سے-کوچ-الٹ-گئی-10-مسافر-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org